17 جنوری 2014 - 20:30
شام ميں دہشتگردوں کے خلاف آپريشن

شام کے مختلف علاقوں ميں دہشت گردوں کے خلاف فوج کے تازہ ترين آپريشن ميں بڑي تعداد ميں دہشت گردمارے گئے ہيں.

ابنا: شام کے ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ سرکاري فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپني کاروائياں جاري رکھتے ہوئے مغربي صوبے حماہ ميں عقرب ، مورک اور جلماء نامي  علاقوں ميں فوجي ٹھکانوں پر دہشت گردوں کے حملوں کي کوششوں کو بري طرح ناکام بناديا ہے- ان کاروائيوں ميں دسيوں دہشت گرد مارے گئے ہيں –شام کے وسطي صوبے حمص ميں بھي رستن ، غاصبيہ ، خالديہ ، دارالکبيرہ ، سعن ، کفر لاھا اور طلاس ميں بھي شامي فوج نے دسيوں دہشت گروں کو ہلاک کرديا -اس کاروائي ميں دو گن شپ گاڑيوں کو بھي تباہ کرديا گيا ہے - شام کے جنوبي شہر درعا ميں بھي شامي فوج نے دہشت گردوں کے کئي خفيہ ٹھکانوں کو تباہ کرديا اس کاروائي ميں بھي بڑي تعداد دہشت گردمارے گئے -ادھر شام کے شمال مغربي صوبے ادلب کے وادي الضيف کے علاقے ميں دہشت گردوں کي ايک ٹيم کا قلع قمع کرديا گيا - اسي صوبے ميں جانوديہ اور مزرعہ حاج حمود ميں بھي دہشت گردوں کےايک ٹھکانے کو تباہ کرديا گيا جس ميں متعدد دہشت گردہلاک ہوئے -

.......

/169